اسلام آباد: (جیو ڈیسک) حریت رہنماء یسینٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سول سوسائٹی اور تما م سیاسی جماعتیں مل کر کشمیر میں امن قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ کے بعد ذرائع سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام دونوں ملکوں کی تجارت کے خلاف نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اس معاملے کو اپنی انا کا مسئلہ بنائے بغیر ترجیحی بنیادوں پر کشمیر کی عوام سے حق خود ارادیت کا کیا گیا وعدہ پورا کرے۔