پاکستان تحریک مساوات کی چیئر پرسن مسرت شاہین نے ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمن کے مد مقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کے راستے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔ انھوں نے خود پر قاتلانہ حملے کے خدشے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن بنوں سے الیکشن تو جیت گئے لیکن وہاں کے لوگوں نے ان کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زبانی کلامی وعدے اب تحریری طور پر ہونے چاہئیں۔