مسقط سے بے دخل 500 پاکستانیوں کو گھر جانے کی اجازت

Oman

Oman

عمان (جیوڈیسک) عمان سے بے دخل ہوکر گھاس بندرکراچی پہنچنے والے پانچ سو سے زائد پاکستانیوں کو ایف آئی اے حکام نے پوچھ گچھ کے بعد گھر جانے کی اجازت دی۔وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کی ہدایت پر عمان سے بے دخل کیے جانے والے 500 سے زائد پاکستانیوںکی لانچ کو آج علی الصبح گھاس بندر پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دی گئی۔گھاس بندر پہنچنے جہاں ایف آئی اے حکام نے ان سے پوچھ گچھ کی۔

اس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔ بے دخل ہونے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ ایجنٹوں کو 30 سے 40 ہزار روپے دے کر عمان گئے تھے جہاں پہنچتے ہی مسقط پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا اور وہ ایک ماہ تک مسقط پولیس کی تحویل میں رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایجنٹوں کو پیسے دے کر غیر قانونی طریقے سے مسقط گئے ۔