مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے ، جس کے تمام کارکنان متحد ہیں،ڈاکٹر ریاض احمد

گجرات (جی پی آئی) ملک حنیف اعوان کی خدمات سب کے سامنے ہیں ، مفاد پرست چوہدری برادران ان کی شکست کا سوچ بھی کیسے سکتے ہیں ، مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے ، جس کے تمام کارکنان متحد ہیں ، ہم ملک حنیف اعوان کو کامیاب بنانے کیلئے ہر کوشش کریں گے ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ریاض احمد راہنما مسلم لیگ ن آف سلطان ہسپتال نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین پر کیچڑ اچھالنے والے کل تک ان کے گیت گاتے تھے ، اور اب سکے کی چمک نے ان کو گرگٹ کی طرح بدلنے پر مجبور کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا دور غنڈہ گردی ، بدمعاشی ، قبضہ مافیہ ، برادری پرست اور عیاشی پر محیط تھا ، جنہوں نے ہمیشہ اقتدار کیلئے اپنے ورکروں کا سودا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ NA107مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ، جہاں سے یہ قبضہ مافیا اور برائلر چوزا ، سونامی خان کبھی کامیاب نہیں ہو گے۔

انہوں نے کہا میں اور میرے ساتھی اپنے قائدین کو کامیاب بنانے کیلئے شانہ بشانہ ہیں ، اور میاں برادران کے مشکور ہیں کہ انہوںنے ملک حنیف اعوان کو ٹکٹ دے کر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے ، انہوں نے کہا کہ مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے اور ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ میاں برادران پاکستانی قوم کو ان جارحیت پسند حکمرانوں سے نجات دلوائیں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گیں ، انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام مسلم لیگی بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ پارٹی کو مضبوط اور منظم بنانے کیلئے ان مذکورہ اجارہ دار ،سونامی و عوامی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اپنے قائدین کو کامیاب بنا کر یہ ثابت کرے کہ قوم کے اصل رہنما میاں برادران ہیں۔