لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری ہے جس میں طاہر القادری کے لانگ مارچ اور دھرنا سمیت ملک سیاسی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار، احسن اقبال، خواجہ آصف ، پرویز رشید اور دیگر افراد شریک ہیں۔