مسلم لیگ کے کارکنان کی طرف سے مظفرآباد پریس کلب پر حملہ قابل مذمت ہے ، چوہدری شکیل احمد
Posted on October 6, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ کے کارکنان کی طرف سے مظفرآباد پریس کلب پر حملہ قابل مذمت ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو حق و سچ لکھنے سے نہیں روکا جا سکتا مسلم لیگ ریاستی اداروں کا تقدس پامال کرنے کی بجائے ان کا احترام کرے ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد آف مکہا ل نے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ ایوان صحافت مظفرآباد ریاست جموں و کشمیر کا بڑا صحافتی ادارہ ہے جو تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور لوگوں کے مسائل کو حکومتی ایوانوں میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس کے اوپر حملہ انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ریاستی اداروں کو تباہ کرناچاہتی ہے جو اچھی سوچ اور روایت نہ ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادکشمیر کے صحافیوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔