وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں کراچی کی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر میں مجموعی امن وامان کی صورتحال، توانائی کے بحران اوروزارتوں کی صوبوں کومنتقلی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرا اعلی سمیت مشترکہ مفادات کونسل کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔