مشرقی یورپ میں برفباری نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں160ہو گئیں

europe snow

europe snow

مشرقی یورپ میں ایک ہفتے سے سردی کے شدت برقرار ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ساٹھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ وسیع پیمانے پر آبادیاں برف میں پھنس گئی ہیں اور فضائی سروس کے ذریعے امداد فراہم کی جارہی ہے۔ رومانیہ، پولینڈ، یوکرین اور بوسنیا سمیت مشرقی یورپ شدید برفباری کی زد میں ہے۔ خطے کے ملکوں میں درجہ حرارت منفی تیس تک گرگیا ہے۔
سیکڑوں افراد گاڑیوں میں روڈ راستوں پر برف میں پھنس گئے ہیں۔ شدید سردی کے باعث معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں۔ گھروں کے گرم کرنے کیلئے جلائی جانے والے آگ سے آتشزدگی کے مختلف واقعات کیں ستر کے قریب لوگ جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔
راستے برف سے ڈھک گئے ہیں، جس کے باعث ہزاروں افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں، جنہیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خوراک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔