قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی آئین ساز اسمبلی کے سربراہ حصام الغریانی کا کہنا ہے کہ آئینی مسودہ جلد ہی تیار ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی ممبران اس مسودے پر ووٹ جمعرات ہی کو کریں گے۔
اگر یہ آئینی مسودہ صدر محمد مرسی نے منظور کر لیا تو اس کے بعد اس پر ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں صدر محمد مرسی نے کہا تھا کہ وہ آئین کی منظوری کے بعد خاص اختیارات والے فرمان کو واپس لے لیں گے۔