مصر(جیوڈیسک)مصرقاہرہمصر میں مزید دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ اپوزیشن نے صدر مرسی کی مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کردیا ہے۔ مصر کے شورش زدہ شہر پورٹ سعید میں تھانے کے باہر پولیس سے جھڑپ میں دو مزید نوجوان ہلاک ہوگئے ہیں۔دوسری جانب مصر کی حزب اختلاف نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے صدر محمد مرسی کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔
کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔حزب اختلاف کے گروپوں پرمشتمل قومی محاذ آزادی کے رہ نما محمد البرادعی اور دوسرے لیڈروں نے قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں صدر مرسی سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر مرسی نے آج سوموار کی شام چھے بجے حزب اختلاف کے لیڈروں کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔
محمد البرادعی نے کہا کہ صدر محمد مرسی کو پہلے قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دینی چاہیے اور گذشتہ ماہ توثیق شدہ متنازعہ آئین میں ترامیم کے لیے ایک کمیشن نامزد کرنا چاہیے۔