قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیاہے۔قاہرہ میں حکومت مخالفین رکاوٹیں توڑ کر صدارتی محل کے دروازے تک پہنچ گئے۔ صدر مرسی کی جانب سے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا ۔پہلے عدالتوں نے احتجاجا کام بند کر دیا تو پھر اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر نکل آئیں۔ احتجاج بڑھنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کیمطالبات بھی بڑھ رہے ہیں۔
پہلے اختیارات میں توسیع کا حکم نامہ واپس لینے کی بات تھی تو پھر مظاہرین نے آئین کے مجوزہ مسودہ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔آج اپوزیشن رہنماؤں سے اہم مذاکرات متوقع ہیں۔ مصر کے نائب صدر محمود مکی نے عندیہ دیا ہے کہ اتفاق رائے کی صورت میں ریفرنڈم کچھ عرصہ کے لیے ملتوی کیاجاسکتا ہے۔ قاہرہ میں تو مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے خاردار تار کاٹ ڈالی اور ٹینکوں پر چڑھ گئے۔