مصر: صدر حسنی مبارک کے قریبی معاون کو 7 سال قید کی سزا

Hosni Mubarak

Hosni Mubarak

مصر : (جیو ڈیسک)مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے ایک قریبی معاون کو بدعنوانی کے الزامات میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔رپورٹس کے مطابق قاہرہ میں جرائم سے متعلق ایک عدالت نے حسنی مبارک کے قریبی معاون زکاریہ عظمی کو بدعنوانی کے مختلف الزامات میں سات سال قید کے ساتھ ساتھ 38 ملین مصری پانڈز جو کہ 62 لاکھ ڈالر کے مساوی بنتے ہیں ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

حسنی مبارک پر خود مصر کی ایک عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی حکومت کے خلاف عوامی شورش کو کچلنے کے لئے تحریر چوک میں مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا۔