مصر: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی ، 73 افراد ہلاک

Egypt soccer

Egypt soccer

مصر میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران ہنگامہ آرائی میں ستر سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔  فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے اس سانحہ کو سیاہ ترین دن قرار دے دیا ہے۔

پورٹ سعید کے فٹبال اسٹیڈیم میں المصری اور الاہلی فٹبال ٹیموں کے درمیان مقابلہ شروع سے ہی سنسنی خیز رہا۔ المصری فٹبال کلب کی الاہلی پر ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح پر الاہلی کے حامی تماشائی مشتعل ہوگئے اور گرانڈ میں اتر آئے۔ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی نے کھلاڑیوں کو بحفاظت ڈریسنگ روم تک پہنچایا۔ بعد میں دونوں ٹیموں کے حامی ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔
لڑائی میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران فٹبال اسٹیڈیم میں آگ لگادی گئی۔ دونوں مقامی کلب تاریخی حریف ہیں۔ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر ٹورنامنٹ کا دوسرا مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔