مصر : (جیو ڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریر اسکوائر پر جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دونوں بیٹوں کو سزائے موت دینے اور ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تازہ مظاہروں سے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین کے قتل کا حکم دینے پر سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے وزیر داخلہ حبیب العدل کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔