مصر : (جیو ڈیسک)مصر میں ہزاروں افراد حکمراں فوجی جنتا کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ ہزاروں افراد نے حسنی مبارک کے آخری وزیر اعظم کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے کیخلا ف احتجاج کیا۔قاہر ہ میں اخوان المسلمین کی رہنمائی میں وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین حسنی مبار ک دور کے آخری وزیر اعظم احمد شفیق کو صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔
اس سے پہلے احمد شفیق کو صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرارد یا گیا تھا۔ مظاہرین نے وزارت دفاع کی عمارت پر پتھراو کیا اور ایک کار کو نذرآتش کردیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور واٹر کیننن استعمال کی۔