مصر (جیوڈیسک) مصر کے نئے وزیر اعظم ہشام قندیل اور انکی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل حسین تنتوی وزیر دفاع ہیں ۔ دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والی تقریب میں نومنتخب صدر محمد مرسی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ نئی کابینہ میں اسلام پسند جماعت اخوان المسلمون کے ارکان کی اکثریت ہے۔
اخوان المسلمون پر سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں پابندی عائد تھی۔ یاسی تجزیہ کاروں کے مطابق فوج کے سربراہ کی کابینہ میں شمولیت پہلے سے طے تھی اور اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کے معاملات میں فوج کا کردار جاری رہے گا۔ نئی کابینہ فوجی حکمرانوں کے مقرر کردہ وزیراعظم کمال الغنزوری کی جگہ لے گی۔