مصر کے صدر محمد مرسی نے فوج کے 70 جرنیلوں کو جبری ریٹائر کر دیا۔ جرنیلوں کی ریٹائرمنٹ کا اعلان مصری وزیردفاع عبدالفتاح ال سیسی نے صدرمرسی سے ملاقات کے بعد کیا۔
ریٹائر ہونے والوں میں 6 جرنیل فوج کی سپریم کونسل میں بدستور فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ اس سے پہلے صدر مرسی نے فوج کے کمانڈر جنرل طنطاوی سمیت کئی اعلی افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔ صدر کیا س اقدام پر فوج کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔