مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 22/5/2017

Syed Tahir Sajad Kazmi

Syed Tahir Sajad Kazmi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میاں عبدالرازاق کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم صحافی برادری اور شہید کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہم اعلی حکام سے شہید کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے اور ورثہ کی مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل پاکستان پیر سید طاہر سجاد کاظمی انجانی آف خانورہارنی شریف نے میاں عبدالرازاق کیلئے فاتحہ خوانی کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے میاں عبدالرازاق کے قتل کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کو جہاں بھی ضرورت ہو گی تحریک محبت انٹر نیشنل ان کے ساتھ ہو گی اور ہر فورم پر صحافیوں کی آواز بلند کرے گی، صحافی معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد کرتے ہیں، صحافی کا ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل لمحہ فکریہ ہے، ہم ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی سے دوسرے ڈاکو کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں اور مظلوم خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات میں بجلی چوری کرنے والے28افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد ثاقب منور کی مدعیت میں ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنے والے 28افراد کے خلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126