اسلام آباد: (جیو ڈیسک) چیف جسٹس نے کہا ہے سابق ناظم مصطفیٰ کمال نے کراچی میں بہت کام کیا۔ ووٹ لازمی ڈالنے کی شرط سے انتخابی عمل کے بہت سے مسائل خود با خود حل ہو جائیں گے۔
سپریم کورٹ میں انتخابی اخراجات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا سابق ناظم مصطفی کمال نے کراچی میں بہت کام کیا۔ جسٹس طارق پرویز نے ریمارکس میں کہا مصطفی کمال نے کراچی کا نقشہ بدل کر یورپ بنادیا۔ جسٹس خلجی عارف کا ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم سے مکالمہ کا کہنا تھا کراچی کو یورپ تو بنا دیا لیکن وہاں لوگوں کا چلنا مشکل ہو گیا۔ امن و امان کی صورتحال مخدوش رہتی ہے۔ جس پر فروغ نسیم نے کہا کراچی پولیس کو لوکل گورنمنٹ کے حوالے کردیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔
جسٹس خلجی عارف نے کہا سب کام عدالتوں نے نہیں کرنے سیاسی کام سیاست دانوں کو کرنا ہوتے ہیں۔ کسی کو بخار بھی آجائے تو کہتا ہے عدالت دوا دے۔ چیف جسٹس نے کہاہے سابق ناظم مصطفی کمال نے کراچی میں بہت کام کیا۔ چیف جسٹس نے کہا ووٹ لازمی ڈالنے کی شرط سے انتخابی عمل کے بہت سے مسائل خود با خود حل ہو جائیں گے۔