مضبوط اور مستحکم پاکستان خطہ کی سالمیت کے لئے ضروری ہے ، علامہ امتین مشہدی

گجرات (جی پی آئی)، اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ، یہ بات علامہ محمد امین مشہدی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا ، برصغیر کے مسلمان اپنے اختلافات بھلا کر قائداعظم محمد علی جناح  کی قیادت میںاکٹھے ہوئے تھے ، اس وقت نہ ہم شیعہ تھے نہ سنی بلکہ ہم سب لاالہ اللہ پر اکٹھے ہوئے تھے ، آج ملک بھر میں جگہ جگہ آگ لگی ہوئی ہے ، ملک میں مہنگائی ، فرقہ واریت اور لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے ، کوئٹہ کے حالات اتنہائی خراب ہے ، مجلس وحد ت مسلمین نے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لئے سب کو ایک اکٹھا کر رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستان میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے اس موقع پر تنویر الحسن رضوی کا جنرل سیکرٹری ضلع گجرات ، سید علی رضا ، علامہ مظہر کاظمی ، علامہ ضیغم عباس ، علامہ نسیم عباس رضوی کے علاوہ ممتاز نقوی ، عاطف نقوی ، خاور عباس ، سید تصور عباس و دیگر موجود تھے ۔