مظاہرین کا ارکان کانگریس کے دفاتر کیپیٹل ہل میں دھرنا

CAPITOL HILL

CAPITOL HILL

امریکا میں مظاہرین نے ارکان کانگریس کے دفاتر کیپیٹل ہل میں دھرنا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کا مقصد کانگریس سے بے روزگاروں کیلئے مراعات میں اضافہ کراناہے۔
امریکا بھر سے مظاہرین کیپٹل ہل کی عمارت میں داخل ہوگئے۔ اور دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے احتجاج کا مقصد کانگریس ارکان کو بے روزگاروں کیلئے وفاقی مراعات میں اضافہ اور مدت میں توسیع کراناہے۔
مظاہرین نے کانگریس ارکان سے ملنے کی کوشش کی تو انہیں ارکان کی غیر موجودگی کا بتایا۔ جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا دے کراحتجاج کیا۔