متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مظلوم کشمیری عوام کی آواز اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں ہر فورم پر اٹھائے گی۔
یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ کشمیر،کشمیری عوام کا ہے۔کشمیری عوام اور رہنماؤں کو کسی بھی سطح کے مذاکرات میں شامل کئے بغیر مسئلہ کشمیر کا با مقصد حل تلاش نہیں کیا جا سکتا۔