معروف تاجر راہنما الحاج محمد صدیق بھٹہ کی سالانہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

گجرات (جی پی آئی) معروف تاجر راہنما الحاج محمد صدیق بھٹہ کی سالانہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ محمد انور نے حاصل کیا ، اس موقع پر نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قاری محمد سلیم ، حاجی محمد اکبر، حاجی نذیر سیالوی اور عارف شاہد گوندل نے پیش کی ، خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر ظہیر الدین معظمی نے کیا ، اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جن میں شیخ محمد یوسف ، صوفی محمد افضل ، حاجی محمد سعید بھٹہ ، حاجی سہیل صدیق بھٹہ ، راشد صدیق بھٹہ ، ڈاکٹر حاجی غفار، قاری قیصر محمود ، چوہدری محمد اشرف ، آصف گوندل ، صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ گجرات ملک سرفراز و دیگر اہم شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، اس موقع پر الحاج محمد صدیق بھٹہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور ملک کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔