مغربی ممالک متحد، ایران کا جوہری معاملہ اہم ہو گیا

iran atomic

iran atomic

مغربی دنیا نے ایران کے جوہری توانائی کے منصوبے کی تکمیل کو روکنے میں آپس کے رابطوں کو مستحکم کرنا شروع کردیا ہے۔ ایران کے جوہری منصوبے کو روکنے کی کوشش میں اقوام متحدہ سمیت برطانیہ بھی شریک ہوگئے۔ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ جوہری سائنسدان کے قتل میں اقوام متحدہ اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو فراہم کی گئی خفیہ معلومات استعمال کی گئیں۔
دوسری جانب ایران کے پر امن جوہری پروگرام کو روکنے کے لئے امریکہ نے یورپ سمیت دنیا کے اہم اداروں کو اعتماد میں لینے کی کوششیں تیز کردی ہیں، مشرق وسطی اور خلیج میں ایرانی اثر کو کم کرنے کی غرض سیامریکہ عرب ممالک کی مدد سے ایران کی دفاعی قوت کو کم کرنے کی کوششوں میں ہے،برطانیہ سمیت اسرائیل اور امریکی فوجی حکام بھی ایران کے خلاف دنیا کو ہمنوا کرنے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب امریکی فوج کے سربراہ ڈیمپسی نے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی، جنرل ڈیمپسی نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ایران پر ممکنہ حملے کے حق میں نہیں۔ دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے اعلان کیا کہ برطانیہ ایران سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتا ہے۔