مفسر قرآن مولانا مفتی محمد جلال الدین قادری کا سالانہ عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا
Posted on March 14, 2012 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں : مفسر قرآن ، محقق اہلسنت ، عظیم مورخ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جلال الدین قادری رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک ان کی عظیم و جدید عملی درسگاہ جامعہ اسلامیہ جی ٹی روڈ تھپلہ شریف کھاریاں میں روایتی جوش و خروش اور عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا ، جس کی صدارت فقیہ العصر ، صوفی با صفا ، مصنف کتب کثیرہ ، مفسر قرآن حضرت علامہ مفتی محمد جلال الدین قادری رحمتہ اللہ علیہ کے برادراصغر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد علیم الدین نقشبندی مدظلہ العالی نے فرمائی ، مہمان خصوصی حضرت علامہ شیخ الحدیث و قرآن حافظ عبدالستار سعیدی جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور تھے ، دیگر مقررین میں بزرگ پیشوائے اہلسنت یادگار اصلاف حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ارشاد حسین آف خانیوال ، حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی صدر جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب آف لاہور ، حضرت علامہ مولانا پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق جلالی گورنمنٹ ڈگری کالج جہلم ، حضرت علامہ مولانا غلام حسین سیالوی ، حضرت علامہ قاری عبدالعزیز نقشبندی ، حضرت علامہ مولانا ضیاء الحسن اشرفی ، حضرت علامہ مولانا قاری اختر حسین جلالی ، حافظ محمد اشفاق جلالی ، میاں اختر حسین جلالی ، حضرت علامہ قاضی محمد محمود احمد سجادہ نشین آستانہ عالیہ اعوان شریف ، محمد فاروق بندھیالوی ، مفتی ظفر اللہ شاکر ، حافظ غلام رسول ، حافظ محمد خان نقشبندی اور حافظ محمد اسلام کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائے کرام ، حافظ اکرام اور عوام اجتماع گاہ میں موجود تھے ، اس موقع پر مقررین نے ہمارے پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم، صحابہ اکرام ، بیت اطہار اور اولیاء کرام کی تعلیمات اور سیرت پر گفتگو فرمائی اور اس کے ساتھ ساتھ حضور مفسر قرآن حضرت علامہ مفتی محمد جلال الدین قادری رحمتہ اللہ کی دینی و ملی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، مقررین نے فرمایا کہ مفسر قرآن ، عاشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور تقویٰ و پرہیز گاری میں اپنی مثال آپ تھے ، سازی زندگی آپ نے صبر ، صوم و صلوةٰ ، تحمل ، برداشت اور درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں بسر کی ، مقررین نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ علامہ مفتی صاحب دنیا کے پہلے واحد شخص ہیں جنہوں نے اردو میں احکام کی آیات کی تشریح و تفسیر لکھی ، آپ نے تاریخ کے حوالے سے تاریخ آل انڈیا سنی کانفرنس اور خطبات آل انڈیا سنی کانفرنس کی شکل میں تحریک پاکستان اور بانیاں پاکستان کے کردار کو کھول کر بیان کیا اس کے علاوہ مفسر قرآن حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جلال الدین قادری کو یہ اعزاز حاصل بھی حاصل ہے کہ آپ نے حضور محدث اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا محمد سردار احمد قادری رحمتہ اللہ علیہ آف فیصل آباد کی سیرت اور کرامات کے حوالے سے تذکرہ محدث اعظم پاکستان لکھیں اس کے علاوہ تاریخ فقہہ پر بھی آپ کی بہت سی کتب اور رسائل شامل ہیں ، جو الحمد اللہ شائع ہو چکے ہیں ۔