مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں آٹھ بھارتی فوجی بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برفانی تودے داوڑ،گوریز اور سونامرگ میں گرے۔
ایک تودہ بھارتی فوجی چوکی پر گرا جس سے آٹھ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے اور آٹھ برف تلے دب گئے۔ برف کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم شدید برفباری کے باعث امدادی کارکنوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔