پاکستان، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنے گی۔
دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کی دعاں سے ہوگا۔ ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ ہر شہر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مقررین بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے۔ اسلام آباد میں کشمیر کمیٹی کے ارکان دن گیارہ بجے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔
بعد میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یادداشت پیش کی جائے گی جس میں اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاس کردہ قراردادوں پر عملد رآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ایوان وزیراعظم میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب ہو گی۔ آزادکشمیر کو پاکستان سے ملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔
لاہور میں نیلا گنبد سے مسجد شہدا تک یکجہتی کشمیر کارواں نکالا جائے گا جس سے حافظ سعید سمیت پاکستان دفاع کونسل کے دیگر قائدین خطاب کر یں گے۔ ادھر مظفر آباد میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جماعت الدعو نے پلیٹ سے چہلہ پل تک ریلی نکالی۔ شرکا نے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ جماعت اسلامی نے بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔
پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر انیس سو نوے سے منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔