مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم وجبر کو امت مسلمہ برداشت نہیں کرے گی ، چو ہدری گلز ار احمد
Posted on November 13, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ممبر سنٹرل ایگز یکٹوچن کو نسل چو ہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم وجبر کو امت مسلمہ برا دا شت نہیں کرے گی تمام انسانی حقوق کے ادا رے اور اقوام متحدہ اپنے الگ الگ کمیشن بنا کر مقبوضہ کشمیر میں حالات کو جانچنے کے لئے روانہ کریں مسئلہ کشمیر 2کروڑ کشمیریو ں کا مسئلہ ہے یہ کوئی سرحدی تنازعہ نہیں انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی دس لا کھ فوج کو کشمیری قوم کے خلاف استعمال کر کے انسانی حقوق اور یو این او کے چارٹر کیخلاف وزری کر رہا ہے۔
قتل غارت بھی بھارتی افو اج کر رہی ہے یا ماجی میں بھا رت کر چکا ہے اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کے ان کی ضرورت ہے بھارت نے کشمیری قوم کو مقید کر رکھا ہے بھارت نے نئی چالیں چل کر مسئلہ کشمیر کو لمبا کر رہا ہے مگر تحریک آزادی کشمیر اور تحریک ھر یت کشمیری کو آ خر کار کا میابی مل کر رہے گی۔
بھا رت کی لیڈر شپ گاندی مو لانا عبدا لکلام آزاد اور دو سری لیڈر شپ کی پالیسی کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرتے ہوئے مقبوجہ کشمیر آزاد کریں اور آر پار کے تمام راستے نو شہرہ ، چھمب کو کھول دیں۔