مقبوضہ کشمیر (جیو ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدا منایا جارہا ہے۔ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور معمولات زندگی معطل ہیں۔حریت کانفرنس نے سری نگر میں کرفیو کے باوجود مزار شہدا کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا۔اقوام متحدہ کے دفتر میں یاداشت بھی پیش کی جائے گی۔ بھارتی حکومت نے مظاہرے روکنے کے لئے وادی میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا ہے۔
سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماں کو مارچ میں شرکت سے روکنے کے لئے گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔