مقبوضہ کشمیر:گرفتاریوں کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال،کاروبار بند

kashmir strike

kashmir strike

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں، نوجوانوں کی گرفتاریوں اوربھارتی مظالم کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ کشمیریوں نے احتجاجا کاروبار بند کرکے بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
سرینگر، اننت ناگ، پلوامہ، بارہمولہ، سوپور، کپواڑہ اور دوسرے قصبوں میں عام زندگی معطل ہے۔ تعلیمی اور کاروباری ادارے بند ہیں۔ جبکہ لوگ احتجاجا اپنے گھروں تک محدود ہیں ہڑتال کی اپیل حریت رہنما سید علی گیلانی نے کی تھی۔ سید علی گیلانی نے عید سے پہلے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر نظربند رہنماں اور نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا۔ تو وہ ایک نئے احتجاجی پروگرام کا اعلان کریں گے۔