ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ منی ملائیکہ اروڑا کی ڈیمانڈ دیکھئے کہ سال کے آغازمیں ہی نیو ایئر نائیٹ کے لئے بکنگ ہو گئی۔ بالی ووڈ کی نمبر ون آئٹم گرل ملائیکہ اروڑا نے چھیاں چھیاں سونگ سے شہرت پائی تھی۔ جس کے بعدوہ منی بن کر بدنام ہوئیں اور خوب دولت لوٹی۔ اب کی بار اس منی نے انداز بدلا اور انارکلی بن کر ڈسکو چلی۔
ملائیکہ اروڑاکا اسٹائل ہے کہ سال میں ایک ہی آئٹم سونگ کرنا ہے۔ اب کی بار انارکلی ایسی بھائی ہے کہ ابھی سے بکنگ شروع ہو گئی۔ ملائیکہ اروڑاکی خدمات لینے کے لئے ممبئی میں نیو ایئر نائیٹ کے لئے ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔ سال بھر یہ انارکلی ستر سے پچھتر لاکھ میں ڈانس کرے گی مگر نیو ایئر نائیٹ کے لیئے ڈیڑھ کروڑسے زیادہ معاوضہ لیں گی۔ منی کو انارکلی بننا بھی راس آ گیا۔