امریکا (جیوڈیسک) امریکی کی خواتین سینیٹرز نے کہا کہ ملالہ پر حملہ دنیا بھر کی خواتین پر حملہ ہے۔ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے نام خط میں امریکی سینیٹرز کی نمائندگی سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی آن انٹیلی جنس کی سربراہ سینیٹر ڈیان فینسٹین نے کی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ملالہ پر حملہ دنیا بھر کی خواتین پر حملہ ہے اور اس واقعے کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملالہ پر حملے کے ذمہ داروں کو فوری کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔