وانا (اے پی اے) تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے ایک بار پھر ملالہ یوسف زئی پر طالبان کی جانب سے حملے سے انکار کرتے ہوئے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ یہ امریکہ کی کارروائی ہے جو اس خطے میں جنگ چاہتا ہے۔
ملالہ یوسف زئی پر حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ چھوٹے سے واقعات کو بڑھا چڑھا کر اسلامی شدت پسندوں کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔
طالبان اور میڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایک چھوٹے سے واقعہ کو بڑھا چڑھا کر اسلامی شدت پسندوں کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب کبھی اسلام مخالف کارٹونوں اور کبھی فلموں کی آڑ میں مسلمانوں کو اشتعال دلاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت سے بے اطمینانی کا اظہار کیا اور اسے سیکولر کہا۔
انہوں نے پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی پر الزام لگایا کہ وہ عام شہریوں پر حملے کرکے انکا الزام طالبان پر لگا دیتے ہیں تاکہ انہیں بدنام کیا جاسکے لہٰذا کوئی رائے قائم کرنے سے پہلے طالبان کے موقف کا انتظار کیا جائے۔