ملتان: بجلی کا پول گرنے سے ایک شخص جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں میپکو اہلکاروں کی مبینہ غفلت کے باعث بجلی کا پول گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس پر ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔ حسن پروانہ روڈ پر میپکو اہلکار بجلی کے پول پر کام کر رہے تھے کہ اچانک بجلی کا پول گر گیا جس سے موٹر سائیکل سوار نجم الحسن جاں بحق اور اس کا بھائی نعیم الحسن زخمی ہو گیا۔

افسوسناک واقعہ کے بعد ورثا نے احتجاجی مطاہرہ کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا اور میپکو حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرے میں شامل چند مشتعل مظاہرین نے میپکو اہلکاروں کی تین موٹر سائیکلیں جلا دیں۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میپکو حکام کی غفلت کا نوٹس لیں۔