ملتان: جسٹس کے گھر پر حملے کا ملزم عاصم گرفتار

arrest

arrest

ملتان : (جیو ڈیسک) پولیس نے تحریک طالبان کے اہم رکن اور قاری عمران کے قریبی ساتھی دہشت گرد عاصم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملتان پولیس نے خانیوال کے نواحی علاقے کبیر والا سے تحریک طالبان کے اہم رکن اور قاری عمران کے قریبی ساتھی عاصم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عاصم جسٹس ریٹائرڈ جہانگیر ارشد کے گھر پر حملے اور چوکی گڑھا موڑ کے پر حملے کے ساتھ ساتھ ایف سی اہلکاروں کے اغواء کیس میں ملوث ہے۔ دہشت گرد عاصم کو نیٹ ورک سمیت گرفتار کیا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔