ملتان : مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو بحرانوں کے حوالے کر دیا یے 1970 میں لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ کا ساتھ چھوڑا تو ملک دو ٹکڑے ہو گیا۔ گھنٹہ گھر چوک ملتان پر جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کے لیئے مشکلات ہی پیدا کی ہیں، ماضی میں جب پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط ہوئی تھی تو ملک دو ٹکڑے ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جن لوگوں نے ملک میں مہنگائی لوڈشیڈنگ کے اندھیرے پھیلائے ہیں ان کو مل کر ختم کرنا ہو گا، پاکستانی پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ چلیں اس کا ، ہم نے ایک بار پھر مسلم لیگ کے پرچم کو اٹھانا ہے اور مسلم لیگ کے لشکر کو جمع کرنا ہے۔ جشن آزادی کے سلسے میں منعقدہ تقریب میں بڑی تعداد میں عام شہریوں ، مسلم لیگ ن کے راہنماں اور کارکنوں نے شرکت کی اور آزادی کا جشن مناتے ہوئے دیئے جلائے گئے ۔ لوگوں نے ملی نغموں پر خوشی سے سرشار ہو کر رقص کیا اور آتش بازی کی اس موقع پر پاکستان کی سالمیت کے لیئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔