ملتان میں بائیس سالہ نوجوان نے ضلعی حکومت کی جانب سے زمین پر ناجائز قبضہ کیے جانے کے بعد غربت اور بدحالی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ ملتان کے علاقے سورج میانی کے رہائشی الیاس کی زمین پر ضلعی حکومت نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے قبضہ کر لیا اور نوجوان کو معاوضہ بھی نہیں دیا گیا۔ کافی عرصہ گزرنے کے باعث زمین بنجر اورحکومتی قبضے میں ہے جس کی وجہ سے الیاس اور اس کا خاندان بھوک و افلاس کا شکارہوگیا۔ معاشی حالات سے تنگ آکر الیاس نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔