ملتان: فوکر طیارے کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

multan fokker plane

multan fokker plane

ملتان : (جیو ڈیسک) دوہزار چھ میں ملتان میں فوکر طیارہ کے گرکر تباہ ہونے کے واقعے کی رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو حادثہ انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ فوکر طیارے میں پینتالس افراد سوار تھے جو جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو حادثہ انجن کی مرمت نہ کرائے جانے کے باعث پیش آیا۔