ملتان جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کے موجودہ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور کرپشن میں مصروف ہے۔ ملتان میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اسد اللہ کی 25 ویں برسی کے موقع پر لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے جب سیاست اصولوں پر نہ کی جائے تو بیرونی دباو بڑھتا ہے اور بیرونی قرضے قوم کی گردن کا ظوق بنتے جا رہے ہیں قوم میں بے یقینی پائی جاتی ہے کراچی اور بلوچستان کے حالات حکومت کے خود پیدا کیے ہوئے ہیں حکومت کراچی کے حالات پر سنجیدہ نظر نہیں اتی ۔ انہوں نے مزید کہا کے رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں بھلائی اور صبر کا سبق دیتا ہے قوم آپس میں اتحاد پیدا کرے اور نااہل قیادت سے جان چھڑانے میں اپنا کردار ادا کرے۔