اسلام آباد۔ سپاہ صحابہ کے سربراہ ملک اسحاق کو لاہور کی ایک ضلعی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور کی ذیلی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر ملک اسحاق کی ضمانت کا حکم دیا۔
ایک مذہبی اجتماع میں تقریر کے الزام میں ملک اسحاق کو 31 اگست کو سعودی عرب سے وطن واپسی پر لاہور پولیس نے حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد انھیں عدالت کے حکم پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا۔
ملک اسحاق کو 1997 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 14 سال کی قید کے بعد 2011 میں انھیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔