اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبہ اور مادر وطن کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کے ساتھ منایا جائے گا۔ملک کے تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گیاور مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوں گی۔ شہیدا کی قربانیوں کی خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انکی قبروں پر پھولوں کی چاردیں چڑھائی جائیں گی۔1965 میں آج ہی کے دن ہماری بہادر مسلح افواج اور پوری قوم نے ملک کر وطن عزیز کی خود مختاری ،یکجہتی اور دفاع کے خلاف دشمن کے ناپاک عزائم کا ناکام بنا دیا تھا۔