پاکستان (جیوڈیسک) ملک بھر میں خشک سردی کی لہر جاری ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ موٹر وے دھند کے باعث بند رہی تاہم دھند کم ہونے پر چند گھنٹے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں خشک سردی میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے تاہم ابھی بارش کا کوئی امکان نہیں۔
پنجاب کے میدانی علاقے رات گئے سے صبح سویرے تک دھند کی لپیٹ میں آگئے جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا تھا گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی پانچ اور استور میں منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں کم سے کم درجہ حرارت اسلام آباد میں سات، کراچی میں بیس، لاھور میں بارہ، ملتان میں چودہ، پشاور میں آٹھ، کوئٹہ میں صفر اور سکردو میں منفی چھ رہے گا ۔