لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، پہاڑوں پر برفباری سے اسلام آباد اور پشاور کا درجہ حرارت نقطہ انجماد پر آ گیا جبکہ شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک بند ہے۔
ملک کے کئی شہروں میں درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے ۔ پنجاب کے اکثر علاقوں گذشتہ شام سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ لاہور میں درجہ حرارت ایک تک آ گیا۔
اسلام آباد اور پشاور میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا جبکہ شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک بند ہے۔ جی روڈ پر لاہور سے اوکاڑہ اور کسوال سے لودھراں تک بھی دھند ہے۔ مری منفی 2 ، کوئٹہ منفی 7 ، اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔