آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک مگر سرد رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند روز تک ملک میں بارش کا امکان نہیں تاہم سرد ہواں کے باعث سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر اور مالا کنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی13ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ منفی ایک، اسلام آباد ایک، پشاور میں پانچ اور کراچی میں درجہ حرارت بارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔