سپریم کورٹ(جیوڈیسک)ملک ریاض توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل عرفان قادر کو استغاثہ کا کردار ادا کرنے سے روک دیا ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ سے استغاثہ کے لیے سینئر وکلا کے ناموں کی فہرست طلب کرلی۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ملک ریاض کے وکیل عبدالباسط نے کہا کہ ہم فیصلہ سے غیر مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ استغاثہ دوسرے وکیلوں کے بجائے ارسلان افتخار کو ہی استغاثہ مقرر کر دیا جائے۔