ملک محمد ریاض کے والد محترم گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملازم محکمہ برقیات ملک محمد ریاض کے والد محترم اور پیپلز یوتھ کے سرگرم راہنماء عاصم ریاض کے دادا جان گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کو نمازہ جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان صبور میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان ،پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر انعام الحق ،ممتاز صنعت کار راجہ محمد رفیق خان ،صدر چیمبر آف کامرس راجہ محمد اقبال ،ایکسین شاہرات میرپور چوہدری ندیم اقبال ،راجہ شاہد انور ،راجہ فضل الرحمن ،ٹھیکیدار محمد اشتیاق ،شیخ محمد صادق ،پرنسپل دی لرنرز چوہدری عتیق الرحمن ،چوہدری قیوم یوسف ایڈووکیٹ،چوہدری عارف یوسف ،چوہدری خالد حسین ،ناصر شریف بٹ ،ٹھیکیدار الطاف حسین ،چوہدری محمدسلیمان درائیاں ،راجہ آفتاب احمد،راجہ فرمان علی ،راجہ محمداسحاق ،راجہ نور داد خان ،راجہ عامر خان ،راجہ شوکت علی ،حاجی نعیم گل ،چوہدری عابد ککرالی ۔

حاجی مشتاق احمد سابق ناظم ،حاجی عبدالجبار سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ،سمیت تاجروں ،ملازمین محکمہ برقیات ،سول سوسائٹی ،عوام علاقہ اور عزیزو اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے ملک محمد ریاض کے والد محترم کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔