کراچی :(جیو ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے آزاد عدلیہ کی موجودگی میں آئینی نظام کے علاوہ اور کوئی نظام نہیں چل سکتا ۔ وہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وکلا کی رول سائننگ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میاں رضا ربانی سمیت تینتیس نئے وکلا نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں حلف اٹھایا۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئین زندہ دستاویز ہے، جس کے مطابق ملک کا نظام چل رہا ہے۔ وکلا عدالتوں کی بھر پور معاونت کریں۔