لاہور : (جیو ڈیسک) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جلد انتخابات چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن جمہوریت کیلئے ہر قربانی دے گی۔ اس بار اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کا کوئی خفیہ ہاتھ کام نہیں کرسکے گا۔
لاہور میں سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر سے ملاقات کے موقع پر میاں نوازشریف کا کہنا تھا عدالتی فیصلوں کو خاطر میں نہیں لایا جا رہا۔ ان پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔
سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا قوم کی بقا اسی میں ہے جمہوری عمل ہر صورت برقرار رہے۔عدالتی فیصلے سے متعلق ڈیڈلاک ختم ہونا چاہئے۔