ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ،خوراک کی قلت

Snow

Snow

ملک میں(جیوڈیسک)ملک بھر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ، بالائی علاقوں میں زمینی رابطے منقطع ، ادوایات اور خوارک کی قلت بھی پیدا ہوگئی۔ میدانی علاقوں میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

ملک میں جاتی ہوئی سردی آگئی ہے لوٹ کر اور اس کی شدت ہے پہلے سے بھی زیادہ ۔ برفباری نے تیسرے دن بھی بالائی علاقوں کو لے رکھا اپنی لپیٹ میں گلگت بلتستان کے علاقوں دیامراوراستور میں آج بھی برفباری جاری ہے۔ تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ لوگوں کو خون جمادینے والی سردی سے مقابلے میں کھانے پینے کی چیزوں اور دواں کی کمی کا سامنا ہے۔

استور میں برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لوگ گھروں تک محدود ہیں۔ کشمیر ،مری سمیت گردنواں میں وقفے وقفے سے جاری برفباری سے پہاڑ، میدان ، سڑکیں اور گھروں کی چھتوں نے اوڑھ لی ہے برف کی سفید چادر۔ کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

خراب موسم نے کئی علاقوں میں ادویہ اور کھانے پینے کی چیزوں کی قلت پیدا کردی ہے۔ جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ میدانی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش نے موسم کردیا ہے مزید سردگزشتہ چھتیس گھنٹوں کے دوران بارش اور برف باری کچھ اس طرح ریکارڈ کی گئی کوٹلی اٹھاون، سیالکوٹ چوالیس ، مالم جبہ بتیس راولہ کوٹ اکتیس گوجرانوالہ پچیس اور اسلام آباد میں بارہ ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مری اور کالام میں آدھا فٹ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں درجہ حرارت آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔ لاڑکانہ اور بے نظیر آباد جمعہ کو چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور آج بھی بے نظیر آباد میں تین سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔ لاہور میں بارش کے بعد شدید دھند کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دھند کی وجہ سے موٹر وے لاہور سے شیخوپورہ انٹرچینج اور علامہ اقبال ائیرپورٹ بند کردیا گیا تاہم حد نظر بہتر ہونے پر معمولات زندگی بحال ہوگئی۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس سے کم رہا۔