ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کانیا سلسلہ جاری ہے۔ مری اور گلیات میں دو روز تک وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب،خیبر پختو نخوا اور کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔
آج بلوچستان میں موسم خشک رہے گا اور زیادہ تر علاقے سرد ہواں کے زیراثر رہیں گے۔ کوئٹہ میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ میرخانی میں چونتیس ملی میٹر۔ پارا چنار بائیس ، کالام، مالم جبہ پندرہ،کوئٹہ میں سات، ایبٹ آباد، چترال چھ اور سرگودھا میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ برفباری اسکردو،کالام میں ایک فٹ اور مالم جبہ میں چھ انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔